یورپی یونین کے فیصلے پر عراق کا احتجاج
عراق کی وزارت خارجہ نے یورپی یونین کے فیصلے پر ایک بار پھر کڑی نکتہ چینی کی ہے۔
یورپی یونین نے عراق کا نام منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی امداد کے حوالے سے خطرناک ملکوں کی فہرست میں شامل کر دیا ہے۔
عراقی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ برلن میں تعینات عراقی ناظم الامور نے جرمنی کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ سے ملاقات کی جس میں انہوں نے جرمنی سے مطالبہ کیا وہ یورپی یونین کے اس فیصلے کی مخالفت اور عراق پر ترکی کی فوجی جارحیت کی مذمت کرے۔
گزشتہ ہفتے بھی عراق کی وزارت خارجہ نے یورپی یونین کے اس فیصلے پر شدید احتجاج کیا تھا۔ یورپی یونین نے ایک ایسے وقت عراق کا نام منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کے حوالے سے خطرناک ملکوں کی فہرست میں شامل کیا ہے جب ایف اے ٹی ایف نے اپنی حالیہ رپورٹ میں اس بات کی تصدیق کی تھی کہ عراق دہشت گردی کے خلاف وضع کیے جانے والے مالیاتی قوانین پر سختی کے ساتھ عمل کر رہا ہے۔
ایک برس قبل عراق کے مرکزی بینک نے کہا تھا کہ دہشتگردی کی مالیاتی معاونت کے خلاف عالمی قوانین پر سختی کے ساتھ علمدرآمد کے بعد عراق کا نام ایف اے ٹی ایف کی بلیک لسٹ سے نکال دیا گیا ہے۔
دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!
Whatsapp invitation links
4: https://chat.whatsapp.com/EwgdRx3965jD6MG4VUWbAM
6: https://chat.whatsapp.com/DZdWBKZsv7v06U6c7eoOne
Note: All of our messages will be shared to all of our groups equally. Please Do Not Join Multiple Groups.
نوٹ: برائے مہربانی ایک سے زیادہ گروپ جوائن نہ کیجئے، تاکہ دوسرے محترم قارئین بھی فائدہ اٹھا سکیں۔ ہم اپنے اہم لینکس یکساں طور پر سبھی گروپس میں شیئر کر رہے ہیں۔ شکریہ