Jul ۱۶, ۲۰۲۰ ۲۰:۳۹ Asia/Tehran
  • صدر اشرف غنی کے دورے کے موقع پر غزنی شہر پر راکٹ حملہ

افغان صدر اشرف غنی کے غزنی شہر کے دورے کے موقع پر شہر میں راکٹ حملہ کیا گیا ہے ۔

کابل سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے سیکورٹی ذرائع نے جمعرات کو بتایا کہ غزنی شہر پر ہونے والے اس حملے میں تین عام شہری زخمی ہو گئے.

رپورٹ کے مطابق ایک راکٹ اس مقام سے صرف سومیٹر کے فاصلے پر گرا جہاں صدر اشرف غنی موجود تھے۔ ابھی تک کسی بھی گروہ یا شخص نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم اس طرح کے حملے طالبان کی جانب سے ہی کئے جاتے رہے ہیں۔

غزنی افغانستان کا ایک غیر محفوظ اور بدامن صوبہ ہے جہاں طالبان اور سیکورٹی فورسز کے درمیان اکثر و بیشترجھڑپیں ہوتی رہتی ہیں۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation links

4:  https://chat.whatsapp.com/EwgdRx3965jD6MG4VUWbAM

6: https://chat.whatsapp.com/DZdWBKZsv7v06U6c7eoOne

Note: All of our messages will be shared to all of our groups equally. Please Do Not Join Multiple Groups.

نوٹ: برائے مہربانی ایک سے زیادہ گروپ جوائن نہ کیجئے، تاکہ دوسرے محترم قارئین بھی فائدہ اٹھا سکیں۔ ہم اپنے اہم لینکس یکساں طور پر سبھی گروپس میں شیئر کر رہے ہیں۔ شکریہ

ٹیگس