Jul ۱۷, ۲۰۲۰ ۱۱:۰۶ Asia/Tehran
  • افغانستان میں طالبان کے حملے ناکام، 26 طالبان ہلاک

افغانستان کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ طالبان نے افغانستان کے مختلف علاقوں پر حملے کئے تاہم بھاری جانی نقصان ہونے کی وجہ سے انہیں شکست ہوئی۔

آوا خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی وزارت دفاع نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران طالبان نے ملک کے 4 صوبوں کابل، لوگر، دایکندی اور سرپل پر حملہ کیا جس کے دوران 26 طالبان ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے ہو گئے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں طالبان کے متعدد کمانڈر بھی شامل ہیں۔

افغانستان کی وزارت دفاع کے بیان کے مطابق ان حملوں میں طالبان کے متعدد افراد گرفتار بھی ہوئے اور ان سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

قطر میں امریکہ اور طالبان کے مابین طے پانے والے معاہدے کے بعد سکیورٹی اہلکاروں پر طالبان کے حملے تیز ہوئے جس کی وجہ سے  فریقین، امن مذاکرات پر مکمل طور پر عمل در آمد کرنے سے گریز کر رہے ہیں۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation links

6: https://chat.whatsapp.com/DZdWBKZsv7v06U6c7eoOne

ٹیگس