عوام جنگ سے تھک گئے، طالبان جنگ و خونریزی بند کریں: افغان صدر
افغانستان کے صدر نے ایک بار پھر طالبان کے ساتھ امن مذاکرات پر آمادگی کا اعلان کیا ہے۔
افغانستان کے صدر اشرف غنی نے غزنی کے عوام کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والی شخصیات کے ساتھ اجلاس میں ملک کے مختلف علاقوں پر طالبان کے حملوں اور عوام کے قتل عام کو انسانیت سوز اور اسلام مخالف جرائم سے تعبیر کیا اور کہا کہ امن ایک الہی امر ہے اور افغان حکومت اس کی پابند ہے ۔
افغانستان کے صدر نے کہا کہ عوام جنگ سے تھک چکے ہیں اور اپنے ملک میں جنگ کے خاتمے اور امن و سلامتی کے خواہاں ہیں۔
محمد اشرف غنی نے طالبان سے مطالبہ کیا کہ وہ جنگ و خونریزی کا سلسلہ ختم کریں تاکہ عوام پورے امن و سکون اور بغیر کسی تشویش کے زندگی گزار سکیں۔
اشرف غنی کے یہ بیانات ایسے عالم میں سامنے آئے ہیں کہ طالبان افغان گروہوں سے مذاکرات سے ہمیشہ بھاگتے رہے ہیں ۔
طالبان نے جمعرات کو افغان صدر اشرف غنی کے دورۂ غزنی کے موقع پر اس شہر پر دو راکٹ فائر کئے تھے۔ بعض غیر سرکاری ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ اس حملے میں پندرہ عام شہری زخمی ہوئے تھے۔
دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!
Whatsapp invitation links
6: https://chat.whatsapp.com/DZdWBKZsv7v06U6c7eoOne