Jul ۱۹, ۲۰۲۰ ۱۹:۵۹ Asia/Tehran
  • اقوام متحدہ کے نمائندے یمن میں اپنے فرائض ادا کرنے میں ناکام رہے ہیں: انصاراللہ

یمن کی تحریک انصار اللہ کی سیاسی کونسل  کے رکن نے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی مارٹین گریفتھس کو ذمہ داریوں کی ادائگی میں ناکام قرار دیا۔

تحریک انصار اللہ کی سیاسی کونسل کے رکن محمد البخیتی نے کہا کہ مارٹن گریفتھس اپنی گفتگو میں جس طریقۂ کار کی بات کرتے ہیں وہ غلط ہے۔ البخیتی نے کہا کہ مذاکرات، یمن میں متصادم فریقوں کے درمیان ہونا چاہئیں نہ کہ یمن کی مفرور و مستعفی حکومت کے ساتھ۔

انہوں نے کہا کہ بیرونی لحاظ سے بھی یہ مذاکرات ایک فریق کی حیثیت سے یمنیوں اور دوسرے فریق اور پڑوسی ممالک کی حیثیت سے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات جیسے ممالک کے ساتھ ہونے چاہئیں۔

محمد البخیتی نے سعودی اتحاد کے سلسلے میں اقوام متحدہ کی جانبدارانہ پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ حمایتیں یمن میں جنگ جاری رہنے کا باعث ہیں۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link

6: https://chat.whatsapp.com/DZdWBKZsv7v06U6c7eoOne

ٹیگس