Jul ۲۰, ۲۰۲۰ ۲۱:۳۳ Asia/Tehran
  • ترکی عراق سے اپنے فوجی فوراً واپس بلائے: ہادی العامری

عراقی پارلیمنٹ میں فتح الائنس کے سربراہ نے شمالی عراق میں ترکی کے خطرناک منصوبے کا راز فاش کرتے ہوئے انقرہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عراق سے اپنے فوجیوں کو فوری طور پر واپس بلائے۔

ترکی کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں عراقی کردستان کے علاقے ہفتانین میں فضائی کاروائی کی خبر دی ہے۔

عین العراق کی رپورٹ کے مطابق عراقی پارلیمنٹ میں فتح الائنس کے سربراہ نے ایک بیان میں خبردار کیا ہے کہ عراق پر ترکی کا حملہ ایسے خطرناک حالات کی گواہی دے رہا ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ ترکی، شمالی شام کی مانند عراق میں سیکورٹی بیلٹ قائم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

ہادی العامری نے شمالی عراق میں ترکی کے مخاصمانہ اقدامات کو دونوں ملکوں کے اقتصادی تعلقات اور دینی و تاریخی رشتوں کے منافی قرار دیا اور ترکی سے مطالبہ کیا کہ وہ عراق سے اپنے فوجیوں کو فوری طور پر واپس بلالے۔

ترک فوج نے شمالی عراق میں پی کے کے، کی سرکوبی کے بہانے گزشتہ سال ستائیس مئی سے حملوں کا آغاز کیا ہے۔

واضح رہے کہ بغداد نے شمالی عراق میں ترک فوج کے داخلے کو عراق کے قومی اقتدار اعلی اور ارضی سالمیت کے منافی قرار دیا ہے اور اس کے اس اقدام کی شدید مذمت کی ہے۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link

6: https://chat.whatsapp.com/DZdWBKZsv7v06U6c7eoOne

ٹیگس