Jul ۲۳, ۲۰۲۰ ۲۲:۳۳ Asia/Tehran
  • نائجیریا، محتاجوں کی مدد کرنا بھاری پڑا، بوکو حرام نے سر قلم دیئے

دنیا بھر میں پھیلی کورونا وائرس کی وبا کے درمیان شمال مشرقی نائجیریا میں عام لوگوں کی مدد کے لئے اپنا ہاتھ بڑھانے والے نیک افراد کے سر تکفیری دہشت گردوں نے قلم کر لیئے۔ 

موصولہ رپورٹ کے مطابق جس طرح پوری دنیا میں کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے غذائی اشیا اور  ضرورت کی چیزوں کی کمی ہے اسی طرح نائجیریا کے دور دراز علاقوں میں بھی غذائیں، پانی اور طبی وسائل پہنچانے گئے پانچ افراد جون کے مہینے میں لا پتہ ہوگئے تھے۔ 
یہ افراد بدھ کے روز ایک ویڈیو میں نظر آئے، حالانکہ یہ ویڈیو ان کی زندگی کا آخری ویڈیو ثابت ہوا اور تکفیری دہشت گرد گروہ بوکو حرام کے دہشت گردوں نے وحشی گری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان کے سر قلم کر دیئے۔ 
تکفیری دہشت گرد گروہ بوکو حرام کے اس وحشیانہ اقدام کی عالمی سطح پر پرزور مذمت ہو رہی ہے۔ 
واشنگٹن پوسٹ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ انٹرنیشنل امدادی گروہ اور حکومت کے لئے کام کرنے والے پانچ نائجیریائی شہریوں کا تکفیری دہشت گرد گروہ بوکو حرام کے دہشت گردوں نے اسی سال جون کے مہینے میں اغوا کر لیا تھا ۔ حکام کے مطابق ان کی رہائی کے لئے تاوان کا مطالبہ کیا تھا اور بعد میں انہیں کیمرے کے سامنے ہی موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ 
مقامی میڈیا گروپ کی جانب سے جاری فوٹیج کے مطابق، ہوسا زبان میں ایک نامعلوم آواز میں کہا گیا" یہ کافروں کے لئے ایک پیغام ہے، جو ہمارے لوگوں کو دھوکہ دینے اور ہمارے لوگوں کو کافر بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link

7: https://chat.whatsapp.com/CHPuYaKdUxCGK4bzQDsJf4

ٹیگس