Jul ۲۴, ۲۰۲۰ ۰۸:۵۰ Asia/Tehran

شمال مشرقی شام میں ہونے والے دھماکے میں 5 عام شہریوں کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق، شمال مشرقی شام میں ترکی کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کے کنٹرول والے علاقے میں ایک کار بم کا دھماکہ ہوا جس میں 5 عام شہری ہلاک ہوگئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کار بم کا یہ دھماکہ، الحسکہ صوبے کے راس العین  علاقے میں ہوا۔

سانا نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ یہ دھماکہ، ترکی کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کے کنٹرول والے علاقے میں ہوا۔ اس دھماکے میں 5 عام شہری ہلاک اور کئی دیگر زخمی ہوئے۔

حملے کی وجہ سے گھروں، گاڑیوں اور دکانوں کو کافی نقصان پہنچا ہے۔

سانا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شام میں ترکی کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کے کنٹرول والے علاقوں میں دہشت گرد آپس میں لڑتے رہتے ہیں جس کی وجہ سے ان علاقوں میں بہت زیادہ بد امنی رہتی ہے۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link

7: https://chat.whatsapp.com/CHPuYaKdUxCGK4bzQDsJf4

 

ٹیگس