Jul ۲۵, ۲۰۲۰ ۲۲:۱۶ Asia/Tehran
  • تل ابیب سے خلیج فارس کے ب‏عض عرب ممالک کے لئے براہ راست پروازیں

صیہونی حکومت کی ایک ایئر لائن نے پہلی بار اعلان کیا ہے کہ خلیج فارس کے بعض عرب ممالک کے لئے اس کی براہ راست پروازیں ہیں۔

عرب اڑتالیس نیوز ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق صیہونی ایئر لائن کشر آویر نے باضابطہ طور پر اعلان کیا ہے کہ ریاض اور ابو ظہبی کے لئے اس کی براہ راست پروازیں ہیں۔

اس صیہونی ایئرلائن کے ڈائرکٹر نیر برونشتائن نے کہا کہ اس ائر لائن کے اکثر مسافر تاجر ہیں اور ہم ان کی پرائیویسی کی بنا پر مسافروں کے نام ظاہر نہیں کریں گے۔

اس سے پہلے بھی تل ابیب سے بعض عرب ممالک کے لئے پروازیں انجام پاتی رہی ہیں تاہم ان کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا تھا۔ متحدہ عرب امارات کی سرکاری نیوز ایجنسی نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ امارات کی کئی کمپنیوں نے کورونا کی روک تھام کے لئے اسرائیلی کمپنیوں سے معاہدہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: یو اے ای اور اسرائیل کی دوستی، ابو ظہبی سے براہ راست تل ابیب پہنچی پہلی پرواز

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link

8: ttps://chat.whatsapp.com/KXbwLMavcEmL5WvZZ7yEvB

ٹیگس