صیہونیوں نے دو فلسطینی ارکان پارلیمنٹ کو گرفتار کیا
صیہونی دہشتگردوں نے غرب اردن کے شہر الخلیل پر دھاوا بول کر فلسطین کی لیجسلیٹیو کونسل کے دو ممبران کو گرفتار کر لیا۔
فلسطینی ذرائع ابلاغ نے اتوار کی صبح اعلان کیا کہ صیہونی دہشتگردوں نے شہر الخلیل پر دھاوا بو کر فلسطین کی لیجسلیٹیو کونسل کے دو اراکین حاتم قفیشہ اور نایف رجوب کو گرفتار کر لیا۔ ان دونوں سابق ممبران پارلیمنٹ کی گرفتاری کے بعد صیہونی جیلوں میں قید فلسطینی ممبران پارلیمنٹ کی تعداد نو ہو گئی ہے۔
اس قبل جمعرات کے روز بھی صیہونی دہشتگردوں نے فلسطینی پارلیمنٹ کے رکن اور مزاحمتی تنظیم حماس کے رہنما نزار رمضان کو بھی الخلیل میں گرفتار کیا تھا۔
صیہونی دہشتگرد اپنے توسیع پسندانہ مقاصد کے حصول کے لئے فلسطینی علاقوں پر حملے اور بے بنیاد الزامات لگا کر فلسطینیوں کو گرفتار کر لے جاتے ہیں۔ اس وقت چار ہزار آٹھ سو فلسطینی شہری صیہونی جیلوں میں بند ہیں جن میں دوسو پچاس بچے اور سینتالیس خواتین شامل ہیں۔
دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!
Whatsapp invitation link