Jul ۲۷, ۲۰۲۰ ۱۹:۲۷ Asia/Tehran
  • عراق کی الصقر چھاونی میں دھماکوں کی تفصیلات

عراق کی وزارت داخلہ نے الصقر چھاونی میں ہونے والے دھماکوں کی مزید تفصیلات جاری کی ہیں۔

عراقی وزارت داخلہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق یہ دھماکے الصقر چھاونی میں پرانے ہتھیاروں کے گودام میں ہوئے۔ عراقی وزارت داخلہ نے گرمی میں بے تحاشہ اضافے کو دھماکوں کی ابتدائی وجہ قرار دیا ہے۔

عراقی وزیر داخلہ عثمان الغانمی نے الصقر چھاؤنی میں ہونے والے دھماکوں کی تحقیقات اور حقائق کا پتہ لگانے کے لیے کمیٹی کی تشکیل کا حکم دے دیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ بغداد کے جنوب میں واقع الصقر فوجی چھاؤنی کو عراقی پولیس اور عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی استعمال کرتی ہیں۔ گزشتہ روز اس چاؤنی میں ایک سے زائد دھماکوں کی خبریں اور انکی تصاویر منظر عام پر آئی تھیں۔

دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ عراقی پارلیمنٹ کے الفتح الائنس کے متعدد پارلیمانی ارکان نے الصقر چھاؤنی میں ہونے والے دھماکوں کو امریکہ کے ہوائی اور میزائل حملوں کا نتیجہ قرار دیا ہے۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link

8: ttps://chat.whatsapp.com/KXbwLMavcEmL5WvZZ7yEvB

ٹیگس