Jul ۲۹, ۲۰۲۰ ۰۶:۱۴ Asia/Tehran

ذی الحجہ مہینے میں موسم حج کا آغاز ہو چکا ہے اور بندگان خدا مناسک حج بجا لا  رہے ہیں۔

مناسک حج کے پیش نظر خانہ خدا اور اطراف کو سنیٹائز کیا جا رہا ہے۔

حکام نے حاجیوں کو صحت عامہ کے اصولوں اور سوشل ڈسٹینسنگ کا خیال رکھنے کی اپیل کی ہے۔

اس سال عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر سرزمین حجاز کے باشندوں اور وہاں مقیم غیر ملکی شہریوں کے علاوہ دیگر ممالک سے آنے والے فرزندان توحید کے لئے حج ممکن نہ ہو سکا۔ سعودی حکام نے تمام تر طبی ضابطوں کی پابندی اور مکمل صحتمندی کی شرط کے ساتھ صرف مقامی شہریوں اور ملک کے اندر رہائش پذیر ایک سو ساٹھ ممالک کے باشندوں کو حج کی اجازت دی ہے۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link

9: https://chat.whatsapp.com/FI0EhwfdLa0KpUhbFMXnfM

ٹیگس