مناسک حج کا آغاز حجاج کرام خدا سے راز و نیاز میں مشغول
مناسک حج کے آغاز میں عازمین کی منیٰ روانگی شروع ہوگئی اور منیٰ میں خیمہ بستی قائم کر دی گئی۔
مکہ مکرمہ میں کورونا سے بچاؤ کے حفاظتی اقدامات کے ساتھ مناسکِ حج کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ عازمین حج نے قرنطینہ ختم کر کے احرام کی حالت میں طواف کیا۔
مسجد الحرام میں سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کے لیے مخصوص نشان لگا دیے گئے ہیں۔ عازمین حج منیٰ میں خصوصی کمپلیکس میں قیام کریں گے۔
حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ کل ادا کیا جائے گا۔ یومِ عرفہ کے لیے مسجد نمرہ میں بھی عازمین کے لیے مخصوص نشان لگا دیے گئے ہیں۔
اس سال عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر سرزمین حجاز کے باشندوں اور وہاں مقیم غیر ملکی شہریوں کے علاوہ دیگر ممالک سے آنے والے فرزندان توحید کے لئے حج ممکن نہ ہو سکا اور سعودی حکام نے صرف مقامی شہریوں اور ملک کے اندر رہائش پذیر ممالک کے باشندوں کو اور وہ بھی محدود پیمانے پر حج کی اجازت دی ہے۔
دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!
Whatsapp invitation link