شام میں انسانی اعضاء کی اسمگلنگ
Jul ۳۰, ۲۰۲۰ ۰۸:۳۴ Asia/Tehran
شام میں دہشتگرد گروہ اس ملک میں عوام کے قتل عام کے علاوہ انسانی اعضاء کی اسمگلنگ میں بھی ملوث تھے۔
شام کے ٹیلی ویژن چینل کی رپورٹ کے مطابق شام کی فوج نے ادلب کے علاقے معرة النعمان میں گشت کے دوران دہشتگردوں کے دو ایسے ٹھکانوں کو دریافت کیا کہ جن میں انسانی اعضاء بکھرے ہوئے تھے۔
اس رپورٹ کے مطابق شام میں دہشتگرد گروہ انسانی اعضاء خاص طور سے دل، جگر اور آنکھ کو شام سے ترکی لے جا کر فروخت کرتے تھے۔
شام کی فوج نے آپریشن کلین اپ کے موقع پر ایک ڈاکٹر کے گھر کی تلاشی لی جو دہشتگردوں کے ساتھ مل کر یہ کام کرتا تھا۔ اس گھر سے کئی انسانوں کے اعضاء ملے۔
دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!
Whatsapp invitation link