Aug ۰۹, ۲۰۲۰ ۲۳:۰۰ Asia/Tehran
  • افغانستان میں لویہ جرگہ پر دہشت گردانہ حملہ ناکام

افغانستان کے جوائنٹ چیف آف اسٹاف نے بتایا ہے کہ دہشت گرد گروہ داعش کے گيارہ دہشت گردوں اور اسی طرح بعض طالبان عناصر کی گرفتاری کے بعد لویہ جرگہ کی مشاورتی نشست پر دہشت گردانہ حملے کی سازش ناکام ہو گئي ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق جنرل یاسین ضیا نے اتوار کو بتایا کہ لویہ جرگہ کی عمارت پر حملے کے لیے چھپا کر رکھے گئے کئي راکٹوں کو بھی تلاش کر کے ناکارہ بنا دیا گيا۔ واضح رہے کہ لویہ جرگہ کی سہ روزہ مشاورتی نشست اتوار کے روز ایک بیان جاری کر کے ختم ہو گئی۔ اس نشست میں طالبان گروہ کے باقی بچے چار سو قیدیوں کو رہا کرنے پر بھی حکومت افغانستان نے اتفاق کیا ہے۔

افغانستان کے صدر اشرف غنی نے لویہ جرگے کے فیصلے کی تائید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جلد ہی طالبان کے باقی بچے چار سو قیدیوں کی رہائی کا حکم جاری کردیں گے۔

ٹیگس