Aug ۱۶, ۲۰۲۰ ۱۱:۳۲ Asia/Tehran
  • طالبان کے ساتھ مذاکرات کی ناکامی کے تباہ کن نتائج

افغانستان کے صدر اشرف غنی نے طالبان کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کی ممکنہ شکست کے تلخ نتائج کی بابت خبردار کیا ہے۔

ارنا نیوز کے مطابق اشرف غنی نے واشنگٹن پوسٹ میں شائع ہونے والے اپنے ایک مقالے میں لکھا کہ اگر طالبان کے ساتھ مذاکرات ناکام ہوتے ہیں تو دنیا بالخصوص خطے کے لئے اسکے تباہ کن نتائج برآمد ہوں گے۔

افغان صدر کا کہنا تھا کہ لویہ جرگہ امن مشاورتی کمیٹی نے جو چار سو خطرناک طالبان قیدیوں کی رہائی کا فیصلہ کیا، یہ در حقیقت ایک بہت بڑا خطرہ ہے جسے افغان عوام نے صلح حاصل کرنے کے لئے قبول کیا ہے۔

اشرف غنی نے کہا کہ طالبان کو افغانستان کے موجوہ حقائق کو سمجھنا ہوگا تاکہ آخری دو دہائیوں میں حکومت و عوام کو ملنے والی کامیابیوں کی پاسداری کی جا سکے۔

افغانستان کے نائب صدر محمد سرور دانش نے بھی افغان حکومت اور طالبان کے مابین مذاکرات پر تبصرہ کرتے کہا کہ طالبان کو امن مذاکرات کے عمل میں اپنی سچائی ثابت کرنی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ اگر طالبان واقعا صلح کا طلبگار ہے تو اسے جلد از جلد حکومت کے ساتھ براہ راست مذاکرات شروع کر دینے کے ساتھ ساتھ فوری طور پر ملک گیر جنگ بندی کو قبول کر لینا چاہئے۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link (11) : https://chat.whatsapp.com/BWheYzgo6g14jMJDBW62qg

ٹیگس