رفیق حریری کے قتل میں حزب اللہ ملوث نہیں تھا عالمی عدالت کا تاریخی فیصلہ
Aug ۱۸, ۲۰۲۰ ۲۲:۱۸ Asia/Tehran
لبنان کے سابق وزیر اعظم نے رفیق حریری کے قتل سے متعلق عالمی عدالت کے فیصلے کو قبول کر لیا ہے۔
لبنان کے سابق وزیر اعظم رفیق حریری کے قتل کے مقدمے سے متعلق عالمی عدالت نے آج اپنے فیصلے میں حزب اللہ کو باعزت بری کرتے ہوئے کہا کہ لبنان کے سابق وزیر اعظم رفیق حریری کا قتل سیاسی وجوہات کے تحت ہوا اور ہمیں کوئی شواہد نہیں ملے کہ اس قتل میں حزب اللہ اور شام کے حکام کا ہاتھ ہو۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں لکھاکہ سید حسن نصراللہ اور رفیق حریری کے مابین اچھے روابط قائم تھے۔
لبنان کے سابق وزیر اعظم سعد حریری نے اپنے والد رفیق حریری کے قتل سے متعلق عالمی عدالت کے فیصلے کو قبول کر لیا ہے۔
واضح رہے کہ لبنان کے سابق وزیر اعظم رفیق حریری فروری 2005 میں بیروت میں ہونے والے دھماکے میں 21 دیگر افراد کے ساتھ ہلاک ہو گئے تھے۔