Aug ۱۹, ۲۰۲۰ ۲۲:۱۱ Asia/Tehran
  • افغانستان میں دھماکے 53 ہلاک و زخمی

افغانستان کے صوبہ غزنی میں ہونے والے دھماکے اور جھڑپوں میں 36 افراد ہلاک اور 17 زخمی ہوئے۔

کابل سے آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی وزارت دفاع نے آج بروز بدھ کہا کہ غزنی پر طالبان کے حملے میں 30 طالبان ہلاک ہو گئے۔

اس رپورٹ کے مطابق بغلان کے شہر پلخمری میں ہونے والے دھماکے میں 2 افغان فوجی ہلاک اور 11 زخمی ہوئے کہ جن میں سے کئی فوجی ہیں۔

قندوز کی پولیس کا کہنا ہے کہ  طالبان کے ہتھیاروں کے گودام میں ہونے والے دھماکے میں 4 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے۔

ٹیگس