صیہونیوں کے ہاتھوں ایک اور فلسطینی کی شہادت
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i371236-صیہونیوں_کے_ہاتھوں_ایک_اور_فلسطینی_کی_شہادت
غاصب صیہونی حکومت کے دہشتگردوں نے غرب اردن کے شہر رام اللہ پر حملہ کر کے کم از کم ایک فلسطینی کو شہید کر دیا۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Aug ۲۰, ۲۰۲۰ ۱۳:۱۸ Asia/Tehran
  • صیہونیوں کے ہاتھوں ایک اور فلسطینی کی شہادت

غاصب صیہونی حکومت کے دہشتگردوں نے غرب اردن کے شہر رام اللہ پر حملہ کر کے کم از کم ایک فلسطینی کو شہید کر دیا۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق صیہونی دہشتگردوں نے غرب اردن کے شہر رام اللہ کے مغرب میں واقع دیر ابو مشعل کے قریب حملہ کر دیا جہاں فلسطینیوں اور صیہونیوں میں شدید جھڑپیں بھی ہوئیں۔

جھڑپوں کے دوران صیہونی دہشتگردوں نے اندھادھند فائرنگ شروع کر دی جس میں ایک فلسطینی شہید اور کئی زخمی ہو گئے۔

رواں سال جنوری میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سینچری ڈیل منصوبے کی رونمائی کے بعد سے فلسطینیوں کے خلاف صیہونی دہشتگردوں کی جارحانہ کاروائیاں تیز ہو گئی ہیں۔

ایسی صورت حال میں بھی متحدہ عرب امارات نے صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کی استواری کا قدم آگے بڑھا کر فلسطینیوں کے خلاف جرائم مزید تیز کئے جانے کی راہ ہموار کر دی ہے۔