Aug ۲۲, ۲۰۲۰ ۲۰:۴۲ Asia/Tehran
  • افغانستان میں بارودی سرنگ کا دھماکہ، بارہ سیکورٹی اہلکار جاں بحق

افغانستان کے صوبے بلخ میں بارودی سرنگ کے زوردار دھماکے میں کم از کم بارہ سیکورٹی اہلکار جاں بحق ہو گئے۔

آوا خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صوبے بلخ کے علاقے دولت آباد کی مقامی انتظامیہ کے ایک اعلی عہدیدار محمد یوسف اولم زادہ کا کہنا ہے کہ صوبہ بلخ کے علاقے یختان میں سیکورٹی اہلکاروں کی ایک گاڑی کو بارودی سرنگ کے دھماکے سے اڑا دیا گیا۔ اس دھماکے میں بارہ سیکورٹی اہلکار ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے۔

ابھی تک کسی نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم افغانستان کا صوبے بلخ ملک کے شمال کے ان صوبوں میں شامل ہے جہاں خاصی بدامنی پائی جاتی ہے۔

اس قسم کے حملے اور کاروائیاں ایسی حالت میں جاری ہیں کہ افغانستان میں جنگ و خونریزی کے خاتمے کے لئے افغان حکومت اور طالبان کے مابین براہ راست مذاکرات پر اتفاق ہو گیا تاہم  بعض ذرائع کا کہنا  ہے کہ طالبان مسلسل اس میں ٹال مٹول کر رہا ہے۔

 

 

ٹیگس