شام میں امریکی- سعودی سازش کا انکشاف
Aug ۲۷, ۲۰۲۰ ۲۲:۴۶ Asia/Tehran
شام کے ایک با خبر ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ شمالی شام کے الشدادی علاقے میں واقع امریکی فوجی چھاونی میں 20 سعودی فوجی تعینات کر دیئے گئے۔
العالم ٹی وی چینل نے باخبر ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ شمالی شام کے صوبہ الحسکہ کے الشدادی علاقہ میں واقع امریکی فوجی چھاونی میں 20 سعودی فوجی داخل ہوئے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب کے ایک سینئر کمانڈر سعود الجعیفی کی قیادت میں 20 سعودی فوجی 26 اگست کو عراق سے الشدادی کے تیل سے مالامال علاقے میں واقع چھاونی میں داخل ہوئے۔
واضح رہے کہ شام کے شمالی صوبہ الحسکہ میں کل امریکی دہشت گرد فوجیوں اور روسی فوج کے درمیان جھڑپیں ہوئی تھیں جس میں متعدد امریکی فوجی زخمی ہوئے تھے۔