افغانستان کے دشمنوں کو شکست ہوئی ہے : افغان صدر
افغانستان کے صدر نے کہا ہے کہ اس ملک کے شکست خوردہ دشمن سرکاری فورسز کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔
آریا نیوز کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صدر اشرف غنی نے افغان صدارتی محل میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کے دشمنوں کو شکست ہوئی ہے اور اب وہ بلاشک سرکاری فورسز کا مقابلہ نہیں کر سکتے ۔
افغانستان کے صدر کا کہنا تھا کہ افغانستان کے عوام اور سکیورٹی فورسز کے حوصلے بلند ہیں اور شکست صرف اس ملک کے دشمنوں کو ہوگی۔
اشرف غنی نے ملک میں آنے والے سیلاب سے تباہ کاریوں اور ہلاکتوں پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہارکیا۔
واضح رہے کہ افغانستان کے مختلف صوبوں میں بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی مچا دی اور تباہ ہونے والے گھروں کے ملبوں سے مزید لاشیں ملنے کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 165ہوگئی ہے جبکہ مختلف حادثات میں 260 سے زائد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔