Aug ۲۸, ۲۰۲۰ ۲۰:۳۱ Asia/Tehran
  • جلد ہی لبنان میں ہوگا نئے وزیر اعظم کا اعلان، بحث پر اتفاق

لبنانی پارلیمنٹ میں ملک کے نئے وزیر اعظم کے نام پر تبادلہ خیال کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

الجزیرہ نے لبنانی صدر کے حوالے سے بتایا ہے کہ میشل عون اور نبیہ بری کے مابین ایک معاہدہ ہوا ہے کہ ملک کے نئے وزیر اعظم کے نام کے بارے میں پارلیمنٹ میں بحث کی جائے گی۔

الجزیرہ ٹی وی چینل کے مطابق، لبنان کے صدر میشل عون اور پارلیمنٹ کے اسپیکرنبیہ بری کے درمیان اگلے پیر سے پارلیمنٹ میں لبنان کے نئے وزیر اعظم کے نام پر مشاورت شروع کرنے کا معاہدہ ہوا ہے۔

بیروت کی ایک بندرگاہ پر 4 اگست کو ہونے والے خوفناک دھماکے کے بعد اس ملک کے وزیر اعظم ، حسن دیاب کے استعفیٰ کا مطالبہ شدت اختیار کیا گیا۔ اس وقت حسن دیاب لبنان کے صدر کے حکم پر نئے وزیر اعظم کے انتخاب تک لبنان کے عبوری وزیر اعظم کے طور پر ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں۔

ٹیگس