Aug ۲۹, ۲۰۲۰ ۱۹:۲۱ Asia/Tehran
  • افغانستان میں بدامنی جاری، دسیوں ہلاک و زخمی

افغانستان میں ہونے والی تازہ ترین جھڑپوں اور دھماکوں میں دسیوں افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں۔

کابل سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبہ زابل کے گورنر گل اسلام سیال نے کہا ہے کہ ہفتے کی صبح صوبے کے شاہ جوی ضلع میں سڑک کے کنارے نصب بم دھماکے میں تین عام شہری جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں ایک خاتون بھی ہے۔ یہ بم دھماکہ ایک مسافر گاڑی کے راستے میں ہوا ہے۔

سرپل کی پولیس نے بھی اعلان کیا ہے کہ صوبے کے صدر مقام میں ایک ریموٹ کنٹرول بم کے دھماکے کے  نتیجے میں  دو عام شہری مارے گئے۔

 صوبہ ننگرہار کے گورنر کے ترجمان عطاء اللہ خوگیانی نے بھی کہا ہے  کہ طالبان نے گزشتہ شب حکومت کی حامی عوامی رضاکار فورس کے اڈے پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں عوامی فورس کے دو جوان اور طالبان کے چھے جنگجو ہلاک ہو گئے۔

افغانستان کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ  فاریاب اور نیمروز صوبوں میں فوج اور طالبان کے درمیان آج ہونے والی جھڑپوں میں چوبیس طالبان ہلاک ہو گئے۔

ٹیگس