Aug ۲۹, ۲۰۲۰ ۲۰:۲۱ Asia/Tehran
  • متحدہ عرب امارات کی خیانت پر یمنی عوام کا احتجاج

یمن کے صوبہ تعز کے عوام نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کے لئے متحدہ عرب امارات اور صیہونی حکومت کے مابین ہونے والے معاہدے کے خلاف شدید احتجاج کیا۔

مظاہرین نے اس معاہدے کی شدید مذمت کی۔ انھوں نے ایسے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن میں کہا گیا تھا کہ: مسجد اقصی کے لئے اپنا خون اور جان قربان کریں گے، فلسطین ہر عرب کے ضمیر میں زندہ رہے گا اور فلسطین کے سلسلے میں ہماری نرمی، عربوں کی یکجہتی اور ان کی ساکھ ۔

اس مظاہرے میں شامل شرکاء نے بھی اسی طرح نعرے بازی کرکے فلسطینی عوام کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اعلان کیا۔ صہیونی حکومت اور امارات کے مابین گزشتہ دو ہفتوں سے معاہدے کے خلاف یمن کے مختلف علاقوں میں مظاہرے ہو رہے ہیں۔

 

ٹیگس