Aug ۳۱, ۲۰۲۰ ۲۰:۵۱ Asia/Tehran
  • سخت پابندیوں کے باوجود سعودی عرب میں نکالے گئے جلوسہائے عزا، سوشل میڈیا پر بحث

آل سعود حکومت کی سخت پابندیوں اور دھمکیوں کے باوجود، سعودی عرب کے شہر القطیف میں شیعہ مسلمانوں نے عاشور کے روز عظیم الشان جلوس نکالا اور حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے با وفا اصحاب کی شہادت کا پرسہ پیش کیا۔

سعودی عرب کے صوبہ الشرقیہ میں کہ جہاں شیعہ مسلمانوں کی ایک بڑی آبادی ہے، لوگوں نے محرم کے  پہلے عشرے میں امام بارگاہوں اور حسینیوں میں مجالس عزا کا انعقاد کیا اور تاسوعا اور عاشورا کو جلوسہائے عزا برآمد کیا۔

سوشل میڈیا پر لوگوں نے روز عاشورا کو برآمد ہونے والے جلوسوں کی تصاویر شیئر کی ہیں، خاص طور پر القطیف شہر میں عزاداران سید الشہداء نے بڑی تعداد میں ماتمی جلوسوں میں شرکت کی۔

ان جلوسہائے عزا کی خاص بات یہ رہی ہے کہ عزاداروں نے کورونا گائیڈ لائن پر بھرپور عمل کیا۔

ٹیگس