Sep ۰۴, ۲۰۲۰ ۲۰:۴۰ Asia/Tehran
  • سعودی عرب میں سیاسی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری

سعودی عرب میں سیاسی گرفتاریوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور کورونا کی آڑ میں اس میں مزید شدت پیدا ہو گئی ہے۔

ٹوئٹر پر معتقلی الرای نامی صارف اکاؤنٹ نے جمعے کو ٹوئٹ کر کے کہا ہے کہ سعودی عرب کے سکیورٹی حکام نے کورونا سے پیدا ہونے والے ملکی و بین الاقوامی حالات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے بڑی تعداد میں لوگوں کی گرفتاری کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ 

معتقلی الرای نامی صارف اکاؤنٹ میں کہا گیا ہے کہ سعودی حکام نے اگست کے مہینے میں ملک کے مشہور قاری اور جدہ کی ملک عبدالعزیز یونیورسٹی کے پروفیسر عبداللہ بصفر کو گرفتار کیا ہے ۔

سعودی شاہی دربار کے قریبی افراد کے ٹوئیٹر اکاؤنٹ سے ایسی کئی مشہور سعودی شخصیات کو سوشل میڈیا پر دھمکی دی گئی ہے جنھوں نے اس سے پہلے ٹوئٹر پر اپنے خیالات کا اظہار کیا تھا ۔

 سعودی حکومت نے خاص طور سے محمد بن سلمان کے ولیعہد بننے کے بعد شہری و سماجی  شخصیات اور قلمکاروں کے خلاف سخت اقدامات کئے ہیں اور دسیوں علماء، شہزادوں، مصنفین، شعراء اور سماجی و مذہبی شخصیات کو ملکی سیکورٹی کے بہانے گرفتار کر کے جیلوں میں ڈال دیا ہے جبکہ متعدد افراد کو سزائے موت بھی دے دی ہے۔

ٹیگس