Sep ۰۵, ۲۰۲۰ ۱۱:۴۶ Asia/Tehran
  • جارح سعودی اتحاد نے ایک دن میں ڈیڑھ سو بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی

یمنی فوج کے ایک اعلی افسر نے کل رات کہا کہ سعودی اتحاد کے آلۂ کاروں نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران الحدیدہ میں 150 بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔

المسیرہ ٹیلی ویژن چینل کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج کے اس اعلی افسر نے کہا کہ جارح سعودی اتحاد نے جنگ بندی کے دعووں کے بر خلاف گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یمن کے صوبے الحدیدہ پر متعدد بار راکٹ حملے کئے۔

جارح سعودی اتحاد کے جاسوس طیاروں نے شارع الخمسین اور الدریہمی میں تیرہ مرتبہ اڑان بھری جبکہ الفارہ اور حیس نامی علاقوں میں پانچ جنگی طیاروں کو اڑتے دیکھا گیا اور الحدیدہ شہر کی فضاؤں میں بھی جارح دشمن کے جاسوس طیارے انیس مرتبہ پرواز کرتے ہوئے دیکھے گئے

اسکے علاوہ جارح سعودی اتحاد کے توپخانوں نے الحدیدہ کے مختلف علاقوں پر کم از کم تیس مرتبہ گولہ باری کی جبکہ الحدیدہ صوبے کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے تراسی واقعات رکارڈ کئے گئے۔

یمن کے خلاف جنگ اور جارحیت کا سلسلہ ایسے وقت میں جاری ہے جب  سویڈن میں صنعاء اور ریاض کے وفد کے مابین 18 دسمبر 2018 کو الحدیدہ میں جنگ بندی کا معاہدہ طے پایا تاہم سعودی جنگی اتحاد نے اپنی ہی اعلان کردہ جنگ بندی کی ایک دن بھی پابندی نہیں کی۔

واضح رہے کہ سعودی عرب اور اس کے بعض اتحادی ممالک، امریکا اور دیگر ملکوں کی حمایت کے زیر سایہ مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ حملے کر رہے ہیں اس عرصے میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید و زخمی جبکہ دسیوں لاکھ یمنی بے سر و سامانی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

ٹیگس