Sep ۰۵, ۲۰۲۰ ۲۲:۳۱ Asia/Tehran
  • امام کعبہ نے صیہونیوں سے تعلقات کی استواری کا اشارہ دیا، سوشل میڈیا پر لعن طعن

امام کعبہ کی جانب سے صیہونیوں کے ساتھ تعلقات کی استواری کی راہ ہموار کرنے کی کوشش کی سوشل میڈیا پر بہت زیادہ مذمت کی جا رہی ہے۔

عبدالرحمن السدیس نے گزشتہ روز جمعے کے خطبے میں کچھ ایسی باتیں کہہ دیں جن کی وجہ سے سوشل میڈیا پر لوگ بہت زیادہ برہم ہیں اور ان کی باتوں کو ریاض اور تل ابیب کے درمیان تعلقات کی استواری کی راہ ہموار کرنے کی کوشش بتا رہے ہیں۔ ان کے خطبۂ جمعہ کے ایک حصے پر، جس میں یہودیوں کے ساتھ تعاون اور لین دین کی بات کی گئي ہے، بہت زیادہ سوالات اٹھائے جا رہے ہیں اور ان کی بہت زیادہ لعن طعن ہو رہی ہے۔ عبدالرحمن السدیس نے مسجد الحرام میں اپنے خطبۂ جمعہ میں کہا تھا کہ لوگ انفرادی اور عالمی تعلقات میں قلبی عقیدے اور عملی رویے کو صحیح طریقے سے سمجھ نہیں پاتے۔

انھوں نے کہا کہ کسی غیر مسلمان سے محبت نہ کرنے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ اس کے ساتھ اچھا رویہ اختیار نہ کیا جائے اور دین اسلام کی طرف اس کی رہنمائي کے لیے اس کی دلجوئي نہ کی جائے۔ امام کعبہ نے کہا کہ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم بھی یہودیوں کے ساتھ اچھا برتاؤ کرتے تھے۔ سوشل میڈیا پر لوگوں کا کہنا ہے کہ امام کعبہ شیخ عبدالرحمان السدیس اس طرح کی باتیں کر کے سعودی عرب اور صیہونی حکومت کے درمیان تعلقات کے قیام کی راہ ہموار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ٹیگس