Sep ۰۶, ۲۰۲۰ ۱۸:۰۹ Asia/Tehran
  • افغانستان کے مختلف صوبوں میں 20 طالبان عناصر کی ہلاکت

افغانستان کے تین صوبوں میں افغان فوجی اہلکاروں کے ساتھ ہونے والی جھڑپوں میں طالبان گروہ کے کم از کم بیس افراد ہلاک ہو گئے۔

کابل سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی وزارت دفاع نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے کہ صوبے قندھار کے شاہ ولی کوٹ علاقے میں افغان فوجی اہلکاروں کے ساتھ ہونے والی جھڑپ میں طالبان گروہ کے دس افراد اس وقت ہلاک ہو گئے جب انھوں نے فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔اس لڑائی میں طالبان کے دو خفیہ ٹھکانے بھی تباہ ہو گئے۔

صوبے بلخ کے چہار بولک علاقے میں افغان فوج کے فضائی حملے میں طالبان گروہ کے آٹھ افراد مارے گئے ہیں۔ طالبان کے دو افراد صوبے ہلمند کے نہر سراج علاقے میں ہلاک اور تین دیگر زخمی ہوئے۔ صوبے فاریاب کے مقامی حکام نے بھی اعلان کیا ہے کہ اس صوبے میں حالیہ ایک ہفتے کی جنگ و بدامنی کے نتیجے میں تین ہزار گھرانے اپنا گھربار چھوڑنے پر مجبور ہوگئے ہیں جبکہ ترک وطن کرنے والوں کا یہ سلسلہ بدستور جاری ہے۔

ٹیگس