عرب لیگ، دنیا کی بیدار قوموں کا نمائندہ نہیں ہے
فلسطین کی تحریک جہاد اسلامی نے اعلان کیا ہے کہ عرب لیگ اب بیدار اور فلسطینی قوم کی حامی قوموں کی نمائندہ نہیں رہا۔
فلسطین کی تحریک جہاد اسلامی کے رکن محمد الہندی نے عرب ليگ کی جانب سے صیہونی حکومت کے ساتھ متحدہ عرب امارات کے تعلقات کی برقراری کی مذمت کی مخالفت پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ عرب لیگ اب بیدار اور فلسطینی قوم کی حامی قوموں کا نمائندہ نہیں رہا۔
تحریک جہاد اسلامی کے پولیت بیورو کے رکن نے کہا کہ عرب لیگ میں آج وہ ممالک ہیں جنہوں نے فلسطین سے کنارہ کشی کا فیصلہ کر لیا ہے اور اسرائیل کی آغوش میں بیٹھے ہوئے ہیں اور وہ صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کی برقراری کی مذمت کی مخالفت کر رہے ہیں۔
محمد الہندی نے فلسطینی انتظامیہ سے عرب لیگ کی رکنیت چھوڑنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز وزرائے خارجہ کی سطح پر عرب لیگ کا اجلاس ہوا جس میں یہ دعوی کیا گیا کہ متحدہ عرب امارات، اسرائیل اور امریکہ کے سہ فریقی معاہدے سے مسئلہ فلسطین کے سلسلے میں عرب اتحاد کے موقف پر کوئی آنچ نہیں آئے گی۔