داعش کے خلاف حشدالشعبی کا بڑا آپریشن
عراق کی رضاکار فورس الحشدالشعبی اور عراق کی سکیورٹی فورسز نے دہشتگرد گروہ داعش کا صفایا کرنے کے لئے بڑا آپریشن شروع کیا ہے۔
الحشدالشعبی کے اطلاعات و نشریات کے دفتر کی رپورٹ کے مطابق صوبہ صلاح الدین کے آمرلی شہر سے داعش کے باقیات کا خاتمہ کرنے کے لئے بڑا فوجی آپریشن شروع کیا ہے۔
الحشدالشعبی کے جوانوں نے اسی طرح موصل کے جنوب میں واقع جزیرہ کنعوس میں داعش کے داخلے اور اثر و نفوذ کی کوشش کو بھی ناکام بنا دیا ہے۔
انسٹاگرام پر آپ ہمیں فالو کر سکتے ہیں
الحشدالشعبی کے جوانوں اور سکیورٹی فورسز نے صوبہ الانبار میں دہشتگرد گروہ داعش کے 3 خفیہ ٹھکانوں کا سراغ لگا کر انھیں تباہ کردیا۔
واضح رہے کہ ستمبر 2017 میں داعش دہشتگرد گروہ کی شکست کا اعلان کیا جا چکا ہے تاہم عراق کے بعض علاقوں میں داعش کے باقیات اب بھی موجود ہیں اور گاہے بگاہے دہشتگردانہ کارروائیاں انجام دیتے رہتے ہیں ۔