Sep ۳۰, ۲۰۲۰ ۲۱:۵۳ Asia/Tehran
  • سفارتخانوں پر حملہ، عراق پر حملے کے مترادف ہے: عراقی وزیر خارجہ

عراق کے وزیر خارجہ فؤاد حسین نے بغداد میں ایک پریس کانفرنس کے دوران، اپنے حالیہ ایران دورے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ تہران نے وعدہ کیا ہے کہ وہ عراق میں امن و استحکام کے قیام کے لئے اپنی طرف سے پوری کوشش کرے گا اور ہمیں یقین دہانی کرائی ہے کہ عراق میں سفارتکاروں پر حملے سے اس کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

انہوں نے اس موقع پر اپنے بیان میں عراق میں سفارتخانوں پر حملوں کو عراق پر حملہ قرار دیا اور تاکید کی کہ ہم امریکیوں کے رابطے میں ہیں تاکہ عراق سے نکلنے کے بارے میں ان کے فیصلے میں تبدیلی لائی جا سکے۔

عراقی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ بغداد میں اگر امریکا کا سفارتخانہ بند ہو جاتا ہے تو اس سے عراق تنہائی کا شکار ہو جائے گا۔

انسٹاگرام پر آپ ہمیں فالو کر سکتے ہیں

انہوں نے بتایا کہ کچھ چینلوں کے ذریعے عراق کے مزاحمتی گروہوں سے گفتگو جاری ہے۔

در ایں اثنا عراق کے سینئر رہنما سید عمار الحکیم نے امریکی سفیر سے خطاب میں کہا ہے کہ ہم عراق کو پڑوسی ممالک کے خلاف کاروائی کا میدان نہیں بننے دیں گے۔

ٹیگس