Oct ۰۱, ۲۰۲۰ ۱۶:۱۵ Asia/Tehran
  • فلسطینی بچوں کی حمایت میں یمن کا پیارا قدم

یمن کی نیشنل سالویشن حکومت نے فلسطین کی حمایت کے سلسلے میں صنعا میں اماراتی اسپتال کا نام بدل کر ’فلسطین اسپتال‘ رکھ دیا ہے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کے وزیر صحت طہ احمد المتوکل نے شمالی صنعا کے الروضہ علاقے میں واقع متحدہ عرب امارات کے بانی زائد بن سلطان کے نام سے موسوم اسپتال کا نام تبدیل کر کے ’فلسطین اسپتال‘ رکھہ دیا۔

یمن کی حکومت کی جانب سے یہ اقدام غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ متحدہ عرب امارات کے تعلقات کی برقراری کے خلاف احتجاج اور فلسطین کی حمایت کی غرض سے عمل میں لایا گیا ہے۔

انسٹاگرام پر آپ ہمیں فالو کر سکتے ہیں

اس سے قبل یمن کی حکومت نے صنعا میں زاید بن سلطان روڈ کا نام بھی تبدیل کر کے فلسطین روڈ کر دیا تھا۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات اور غاصب صیہونی حکومت نے تیرہ اگست کو ایک مشترکہ بیان میں اعلان کیا تھا کہ ابوظہبی اور تل ابیب اپنے تعلقات استوار کر رہے ہیں۔ 

ٹیگس