Aug ۱۸, ۲۰۲۵ ۱۱:۱۴ Asia/Tehran
  • امریکہ: نیویارک میں دسیوں ہزار افراد فلسطینیوں کی حمایت میں سڑکوں پر

نیویارک میں دسیوں ہزار افراد نے فلسطین اور غزہ کی حمایت میں مظاہرہ کر کے ان پر مسلط کی گئی بھوک کا سلسلہ بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

سحرنیوز/دنیا: نیویارک پبلک لائبریری کے سامنے ہونے والا یہ پہلا وسیع مظاہرہ ہے جو امریکہ میں غزہ میں اسرائیل کے مسلط کردہ قحط پر توجہ مرکوز کرنے کے مقصد سے کیا گیا۔ منتظمین کے مطابق دسیوں ہزار امریکی شہریوں نے مظاہرے میں حصہ لیا اور بہت سے لوگ حتیٰ دیگر شہریوں سے بھی اس مظاہرے میں شرکت کے لئے نیویارک پہنچے تھے۔ عوامی ایسوسی ایشن، رسپانس کولیشن اور کوڈ پِنک سمیت متعدد تنظیموں کے اتحاد نے ایسے وقت میں اس مظاہرے کا اہتمام کیا کہ بین الاقوامی امدادی ادارے غزہ میں پھیلی بھوک کے حوالے سے سنجیدہ اور تشویشناک رپورٹس دے رہے ہیں۔ مظاہرین نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر لکھا تھا، ’’غزہ میں بھوک ختم کرو‘‘ اور "غزہ کے بچوں کو کھانا کھلاؤ۔"
غزہ کے مظلومیت اور صیہونیوں کے بہیمانہ جرائم کے خلاف ہوئے اس مظاہرے میں یہودیوں کی زیر قیادت متعدد تنظیمیں شامل ہوئیں اور انہوں نے نعرہ لگایا ’’یہودی صیہونیوں کے خلاف ہیں‘‘۔ کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنز ای سے آئی آر نے ایک سروے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ رائے عامہ کے جائزوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ زیادہ تر امریکی غزہ میں ہو رہی "نسل کشی" کے خلاف ہیں۔ 

ٹیگس