Aug ۱۸, ۲۰۲۵ ۰۷:۱۰ Asia/Tehran
  • پاکستان: سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد 350 ہوگئی

پاکستان کے مختلف علاقوں ميں سیلاب سے ہلاکتوں میں اضافے کی خبر ہے۔

سحرنیوز/پاکستان: گلگت بلتستان، پاکستان کے زیر انتظام کشمیر پنجاب اور دیگر علاقوں سے بھی سیلاب کی خبر میں مل رہی ہیں لیکن صوبہ خیبر پختونخوا میں سیلاب کا زور زیادہ بتایا گیا ہے۔ خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں سیلاب سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد ساڑھے تین سو کے قریب بتائی گئی ہے۔ خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ ہلاکتیں بونیر میں ریکارڈ کی گئی ہیں جہاں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد دوسو سو تجاوز کرچکی ہے۔ تازہ رپورٹوں کے مطابق بونیر مزید اکیس افراد سیلابی پانی کے ریلے میں بہہ گئے۔ ایک اور رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ قادر نگر میں سیلابی ریلے کے زد میں آکر چوراسی افراد جاں بحق ہوگئے۔
 اسی کے ساتھ بتایا گیا ہے کہ تین سو سے زائد رہائشی مکانات تباہ ہوگئے ہیں اور بڑی تعداد میں مویشی تلف ہوگئے ہيں۔ صوبہ خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں ریسکیو آپریشن جاری ہے جس میں فوج کے علاوہ، ایف سی، صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور دیگر امدادی تنظیموں کے دستے شریک ہیں۔ پاکستانی میڈيا رپورٹوں کے مطابق دریائے سندھ میں کالا باغ، چشمہ اور تونسہ بیراج میں بھی درمیانے درجے کا سیلاب ہے جبکہ تربیلا اور گڈو بیراج نیز نوشہرہ میں دریائے کابل میں نچلے درجے کے سیلاب کی خبر ہے۔

ٹیگس