ہندوستان میں "ووٹر ادھیکار" ریلی شروع
ہندوستان میں مبینہ ووٹ چوری کے خلاف حزب اختلاف کے انڈیا اتحاد کی " ووٹر ادھیکار" یعنی ووٹ کا حق، ریلی کل سے شروع ہوگئی ہے۔
سحرنیوز/ہندوستان: ریلی ریاست بہار کے سہسرام انتخابی حلقے سے شروع کی گئی جو سولہ دن تک جاری رہے گی۔ کانگریس رہنما راہل گاندھی کی قیادت میں نکالی جانے والی انڈیا اتحاد کی اس ریلی میں حزب اختلاف کی جماعتوں کے اہم رہنما اور کارکن شریک ہیں۔ عوام کے حق رائے دہی کے تحفظ کے لئے نکالی جانے والی اس ریلی میں ایک ہزار تین سو کلو میٹر کی مسافت سولہ دن میں طے کی جائے گی ریلی کا آغاز ووٹ چو گدی چھوڑ کے نعروں کی گونج کے ساتھ ہوا۔
ریلی کے آغاز کی تقریب کانگریس صدر ملک ارجن کھڑگے اور انڈیا اتحاد کے دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ کانگریس پارٹی کے ترجمان پون کھیڑا نے دہلی میں ریلی کی تفصیلات بتاتے ہوئے ایک بار پھر حکومت اور الیکشن کمیشن پر ووٹ چوری کا الزام لگایا اور کہا کہ ووٹر ادھیکار ریلی ہندوستان کی جمہوریت کی تاریخ میں سنگ میل ثابت ہوگی۔ انھوں نے کہا کہ یہ ریلی جمہوریت کے تحفظ کے لئے عوامی تحریک ہے۔