Oct ۰۶, ۲۰۲۰ ۱۶:۴۹ Asia/Tehran
  • غزہ میں صیہونی حائل دیوار کی تعمیر کی تکمیل

صیہونی حکومت کے ٹیلیویژن نے غزہ پٹی کی سرحد پر دیوار حائل کی تعمیر مکمل ہوجانے کی خبر دی ہے۔

صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل تیرہ نے منگل کو ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ غزہ پٹی کی سرحد پراسرائیل کی جانب سے ساٹھ کلومیٹر طویل زیر زمین  دیوار کی انسٹھ کلومیٹر تعمیر مکمل ہوچکی ہے۔صیہونی حکومت کئی سال سے غزہ کی سرحد پر انڈرگراؤنڈ دیوار حائل بنا رہی ہے تاکہ بزعم خود استقامتی محاذ کی راہ میں رکاوٹ کھڑی کر سکے۔اسرائیلی فوج نے اس سے قبل غزہ پٹی سے راکٹ حملوں کے خوف سے اس علاقے کے مضافات میں واقع یہودی کالونیوں میں آئرن ڈوم دفاعی سسٹم تعینات کیا تھا۔

اس رپورٹ کے مطابق مصر بھی غزہ پٹی سے ملحق اپنی سرحدوں پر دس کلومیٹر لمبی دیوارحائل کھڑی کر رہا ہے۔ یہ دیوار چھے میٹر زمین کے اوپر اور چھے میٹر زمین کے نیچے ہے ۔

صیہونی حکومت دوہزار چھے سے غزہ پٹی کا بری بحری اور فضائی محاصرہ کئے ہوئے ہے جس کے باعث اس علاقے کے عوام کو بہت سے مسائل کا سامنا ہے۔

ٹیگس