Oct ۱۰, ۲۰۲۰ ۰۸:۳۵ Asia/Tehran
  • حشد الشعبی نے سامراء میں داعش کا حملہ ناکام بنا دیا

عراق کی عوامی رضا کار فورس حشد الشعبی نے اعلان کیا ہے کہ داعشی دہشت گردوں کے صوبہ صلاح الدین میں حملے کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔

تسنیم خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کی عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی کا کہنا ہے کہ داعشی دہشت گردوں نے صوبہ صلاح الدین کے شہر سامراء پر حملہ کیا جسے ناکام بنا دیا گیا اور دہشتگرد فرار کر گئے۔

دوسری جانب عراق کی وزارت داخلہ نے جمعے کے روز اعلان کیا ہے کہ صوبہ الانبار کے شہر فلوجہ میں متعدد داعش دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی سے وابستہ ذرائع نے اس سے قبل بھی سامراء میں داعشی ٹھکانوں کو نشانہ بنانے اور انہیں تباہ کرنے کی خبر دی تھی۔

واضح رہے کہ عراق میں داعشی دہشت گرد گروہ کی شکست کے باوجود اس گروہ کے باقیماندہ عناصر مختلف علاقوں میں روپوش ہیں جو گاہے بگاہے دہشت گردانہ حملہ کر کے بد امنی پھیلانے کی کوشش کرتے ہیں۔

ان دنوں عراقی فورسز ملک میں مکمل طور پر دہشتگردوں کا صفایا کرنے کے لئے سرگرم عمل ہیں۔

انسٹاگرام پر آپ ہمیں فالو کر سکتے ہیں

ٹیگس