Oct ۱۱, ۲۰۲۰ ۱۷:۱۹ Asia/Tehran
  • اسرائیل مقبوضہ جولان سے پیچھے ہٹے، غیر جانبدار تحریک کا مطالبہ

غیر جانبدار تحریک کے رکن ملکوں نے جولان کے علاقے کو شام کا حصہ قرار دیتے ہوئے اس علاقے سے اسرائیل سے انخلا کا مطالبہ کیا ہے۔

روسی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق غیر جانبدار تحریک کے رکن ملکوں نے ایک بیان میں مقبوضہ جولان سے اسرائیل کے انخلا کا مطالبہ کیا ہے اور اس علاقے کو شام کا علاقہ قرار دیا ہے۔اس بیان میں، اعلان کیا گیا ہے کہ غیر جانبدار تحریک جولان کی صورت حال میں کسی بھی طرح کی تبدیلی کی مذمت کرتی ہے۔

اس بیان کے مطابق اسرائیل کو چاہئے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل کرے اور جولان سے پیچھے ہٹ جائے۔

واضح رہے کہ غاصب صیہونی حکومت نے سن انیس سو سڑسٹھ میں جولان کے علاقے میں شام کے تقریبا بارہ سو کلومیٹر مربع علاقے پر قبضہ کر لیا اور کچھ عرصے کے بعد اس علاقے کو اسرائیل میں شامل کر لیا۔

 

ٹیگس