تاریخ سازشیں رچنے والوں کو ہرگز فراموش نہیں کرے گی: اسماعیل ہنیہ
تحریک حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ نے کہا ہے کہ تاریخ بعض عرب ممالک کو صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات برقرار کرنے پر ہرگر معاف نہیں کرے گی اور دیگر قومیں بھی انکی غداری کو کبھی فراموش نہیں کر پائیں گی۔۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تحریک حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے متحدہ عرب امارات اور بحرین کے حکمرانوں کو انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ اسرائیل کے ساتھ سمجھوتے میں شکست کھا گئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کا اصلی مقصد ایران کے قریب فوجی اڈے اور اقتصادی مراکز حاصل کرنا ہے۔ اسماعیل ہنیہ نے غزہ پر صیہونی حکومت کے ہر طرح کے حملے اور نئی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار رہنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں ہر طرح کی جنگ کے یقینا خطرناک نتائج برآمد ہوں گے اور دشمن کو اس کی بھاری قیمت چکانا ہوگی۔
انسٹاگرام پر آپ ہمیں فالو کر سکتے ہیں
تحریک حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ نے قیدیوں کے تبادلے کے موضوع کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مصری وفد نے حماس کے مطالبات اور شرائط صیہونی حکومت تک پہنچا دئے ہیں اور حماس اس کے جواب کی منتظر ہے۔
اسماعیل ہنیہ نے قومی آشتی پروگرام کے سلسلے میں تحریک فتح کے ساتھ حماس کی حالیہ گفتگو کو بھی مثبت قرار دیا اور کہا کہ دونوں تحریکیں انتخابات میں ایک مشترکہ فہرست پیش کرنے پر غور کر رہی ہیں۔