Oct ۱۴, ۲۰۲۰ ۱۲:۴۸ Asia/Tehran
  • افغان صوبہ ہلمند میں خونریز جھڑپیں جاری

افغانستان کے صوبہ ہلمند میں سکیورٹی فورسز اور طالبان کے مابین جھڑپوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبہ ہلمند میں سکیورٹی فورسز اور طالبان کے مابین جاری جھڑپوں کی وجہ سے اب تک 4 ہزار 500 سے زائد افراد اپنا گھر بار چھوڑنے اور محفوظ مقامات پر منتقل ہونے پر مجبور ہوئے ہیں۔

جھڑپوں کے دوران طالبان نے مقامی بجلی گھر پر حملہ کر کے اس کا ساز و سامان اٹھا کر لے گئے جس کے سبب کئی علاقوں کی بجلی منقطع ہو گئی ہے۔

صوبہ ہلمند میں سکیورٹی فورسز اور طالبان کے مابین جاری گزشتہ دو روز کے دوران  جھڑپوں میں شدت آئی ہے اور طالبان نے ناد علی شہر سمیت کئی علاقوں، سکیورٹی فورسز کے مراکز اور پولیس اسٹیشنوں پر قبضہ کر لیا ہے۔

جاری جھڑپوں میں دونوں جانب سے بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کے دعوے کئے گئے ہیں تاہم افغانستان کی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ اب تک کی جھڑپوں میں 70 طالبان ہلاک ہوئےہیں۔

ٹیگس