افغانستان، 2 فوجی ہیلی کاپٹر ٹکرائے، کم از کم 15 جاں بحق
Oct ۱۴, ۲۰۲۰ ۱۲:۲۵ Asia/Tehran
افغانستان میں 2 فوجی ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا کر تباہ ہو گئے، واقعے میں کم از کم 15 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
آوا خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغان فضائیہ کے 2 ہیلی کاپٹر صوبے ہلمند کے ضلع ناوہ میں ٹکرا کر تباہ ہوئے جس کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ بعض ذرائع نے مرے جانے والوں کی تعداد 25 تک ذکر کی ہے۔
افغانستان کے صوبہ ہلمند میں افغان فضائیہ کے 2 ہیلی کاپٹروں میں تصادم ایسے وقت میں ہوا ہے کہ جب صوبہ ہلمند میں سکیورٹی فورسز اور طالبان کے مابین جاری گزشتہ دو روز کے دوران جھڑپوں میں شدت آئی ہے اور طالبان نے ناد علی شہر سمیت کئی علاقوں، سکیورٹی فورسز کے مراکز اور پولیس اسٹیشنوں پر قبضہ کر لیا ہے۔
افغانستان کی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ اب تک کی جھڑپوں میں 80 سے زائد طالبان ہلاک ہوئے ہیں۔