Oct ۱۴, ۲۰۲۰ ۱۷:۱۹ Asia/Tehran
  • اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے مخالفین کو بحرینی حکومت کی وارننگ

بحرین کی وزارت داخلہ نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ صلح معاہدے کے خلاف سوشل میڈیا پر سرگرم عمل صارفین کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔

الخلیج آنلائن کی رپورٹ کے مطابق بحرین کی وزارت داخلہ سے وابستہ الیکٹرانک اور اقتصادی سیکورٹی کے ادارے نے اعلان کیا ہے کہ ’بقول انکے‘ بحرین کی ساکھ بگاڑنے کی کوشش کرنے والے سوشل میڈیا پر سرگرم عمل صارفین کا پتہ لگا کر ان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔

دریں اثنا صیہونی حکومت کے ساتھ سمجھوتے کے بعد بحرین کا پہلا مال بردار بحری جہاز حیفا بندرگاہ پر لنگر انداز ہو گیا۔ ایم ایس سی اسرائیل نامی کمپنی کے مینیجنگ ڈائریٹر عدنی سمکین نے کہا ہے کہ بحری امور اور بندرگاہوں کے ذمہ دار بحرینی حکام اب اسرائیل کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات اور بحرین کی حکومتوں نے پندرہ ستمبر کو وہائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ٹرمپ کی موجودگی میں اسرائیل کے ساتھ صلح اور تعلقات کی استواری کے بارے میں ایک سمجھوتے پر دستخط کئے ہیں۔ مگر بحرینی عوام نے احتجاجی مظاہرے کر کے اس سمجھوتے کی شدید مخالفت کی ہے تاہم بحرین کی آل خلیفہ حکومت نے بحرینی عوام کے اس احتجاج پر کوئی توجہ نہیں دی ہے۔

انسٹاگرام پر آپ ہمیں فالو کر سکتے ہیں

ٹیگس