Oct ۱۹, ۲۰۲۰ ۰۶:۵۰ Asia/Tehran

فلسطینوں نے اسرائیل سے تعلقات استوار کرنے کے بعد مسجد الاقصی کا دورہ کرنے والے متحدہ عرب امارات کے ایک وفد کو مسجد الاقصی سے بھگا دیا۔

متحدہ عرب امارات کا یہ وفد، اسرائیل سے اپنے ملک کے تعلقات کے قیام کے بعد اسرائیل کے دورے پر گیا تھا۔

متحدہ عرب امارات اور بحرین نے گزشتہ ماہ وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ٹرمپ اور صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو کی موجودگی میں غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے ایک سمجھوتے پر دستخط کردئے۔

اسرائیل کے ساتھ متحدہ عرب امارات اور بحرین کے تعلقات کی بحالی کے سمجھوتے پر دستخط کے موقع پر عرب اسرائیل دوستی منصوبے کے مخالفین کی ایک بڑی تعداد نے وائٹ ہاؤس کے سامنے اکٹھا ہو کر اسرائیل کے غاصبانہ قبضے اور فلسطینیوں کے حقوق کی پامالی کے خلاف مظاہرے کئے۔

 

ٹیگس