Oct ۲۱, ۲۰۲۰ ۱۹:۵۶ Asia/Tehran
  • طالبان کا حملہ، اسی سے زائد سکیورٹی اہلکار مارے گئے

طالبان نے صوبہ تخار میں گھات لگا کر افغان سیکورٹی اہلکاروں پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں اسی ّ سیکورٹی اہلکار جاں بحق ہو گئے۔

صوبۂ تخار کے ضلع بہارک اور خواجہ غار میں افغان سکیورٹی اہلکاروں کے مراکز پر طالبان کے حملے میں کم سے کم اسّی سکیورٹی اہلکار جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔

رپورٹ کے مطابق اس حملے میں صوبہ تخار کے سیکورٹی کمانڈر راز محمد دور اندیش بھی جاں بحق ہو گئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق دونوں اضلاع میں طالبان اور افغان سیکورٹی فورسز کے درمیان جنگ جاری ہے۔ خبر موصول ہونے تک ان واقعات پر افغان حکام نے کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا تھا۔

قطر میں افغان حکومت اور طالبان کے درمیان جاری  امن مذاکرات کے باوجود افغانستان کے مختلف علاقوں میں جنگ میں شدت آ گئی ہے جس پر افغان عوام، ممبران پارلیمنٹ اور حکام نے تشویش ظاہر کی ہے۔ اس سے قبل بھی افغانستان کے صوبہ غور کے فیروزکوہ ضلع میں ہونے والے دھماکے میں دسیوں افراد ہلاک و زخمی ہوگئے تھے ۔

افغان عوام اور بہت سے سیاستدانوں بشمول ممبران پارلیمنٹ کا خیال ہے کہ اس ملک میں بہنے والے ہر قطرے خون کا ذمہ دار امریکہ اور اس کی سازشیں ہیں۔

 

ٹیگس