شام، فضائی حملے میں 16 دہشت گرد ہلاک
Oct ۲۳, ۲۰۲۰ ۱۸:۵۲ Asia/Tehran
شمال مغربی شام کے صوبے ادلب میں ہونے والے ایک فضائی حملے میں جبہت النصرہ ٹولے کے کم از کم سولہ دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔
المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شام کے ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ نا معلوم جنگی طیارے کے اس حملے میں دہشت گرد گروہ جبہہ النصرہ کے خطرناک عناصر ہلاک ہوئے ہیں۔یہ حملہ ادلب میں کیا گیا۔
واضح رہے کہ شامی فوج کے جنگی طیاروں نے گزشتہ ہفتے بھی ادلب کے جنوب میں جبہت النصرہ دہشت گرد گروہ کے ٹھکانوں پر بمباری کی تھی ۔
شام کا صوبے ادلب، اس ملک میں دہشت گردوں کا آخری ٹھکانہ شمار ہوتا ہے۔