Oct ۲۳, ۲۰۲۰ ۲۳:۱۵ Asia/Tehran
  • سوڈان بھی امریکی دباؤ کے سامنے پست ہو گیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعے کے روز باضابطہ اعلان کیا کہ سوڈان نے بھی اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے قیام پر موافقت کر دی ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاوس نے جمعے کے روز اعلان کیا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبر دی ہے کہ اسرائیل اور سوڈان نے تعلقات کو معمول پر لانے کے لئے اتفاق کر لیا ہے۔

وائٹ ہاوس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ معاہدے میں دیگر ممالک کا شامل ہونا، مشرق وسطی میں قیام امن کی جانب اہم قدم تصور کیا جاتا ہے۔

امریکی صدر نے اعلان کیا کہ مجھے پورا یقین ہے کہ سعودی عرب بھی بہت جلد اسرائیل سے تعلقات استوار کرنے کی جانب قدم بڑھائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پانچ دیگر ممالک بھی اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی خواہش ظاہر کر چکے ہیں۔

دوسری جانب خبر رساں ایجنسی روئٹرز نے رپورٹ دی ہے کہ آج ٹرمپ نے اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نتن یاہو، سوڈان کے عبوری وزیر اعظم عبد اللہ حمدوک، اور سوڈان کی عبوری فوجی کونسل کے سربراہ عبد الفتاح البرہان سے الگ الگ ٹیلیفونی گفتگو میں خرطوم اور تل ابیب کے درمیان تعلقات کے بارے میں گفتگو کی تھی۔

ٹیگس