القاعدہ کا سرغنہ ابو محسن المصری ہلاک
Oct ۲۵, ۲۰۲۰ ۱۴:۱۳ Asia/Tehran
افغانستان کے صوبے غزنی میں کئے گئے ایک خصوصی آپریشن کے دوران انتہائی مطلوب القاعدہ سرغنہ ابو محسن المصری کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سیکیورٹی (این ڈی ایس) کی جانب سے کئے گئے ٹوئٹ کے مطابق صوبۂ غزنی میں ایک خصوصی آپریشن کیا گیا جس میں القاعدہ سرغنہ ابو محسن المصری ہلاک ہو گیا۔
ابو محسن المصری القاعدہ کا اہم سرغنہ تھا اور اس کا نام امریکی فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) کی انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست میں شامل تھا۔
افغانستان کے غزنی صوبے میں متعدد دہشتگرد ٹولے سرگرمِ عمل ہیں جس کے باعث یہ صوبہ ایک بدامن علاقہ سمجھا جاتا ہے۔