Oct ۲۶, ۲۰۲۰ ۱۵:۵۰ Asia/Tehran
  • تل ابیب ماہر الاخرس کو فوری طور پر رہا کرے: اقوام متحدہ

مقبوضہ فلسطین میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے رپورٹر نے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل فوری طور پر فلسطینی قیدی ماہر الاخرس کو رہا کرے۔

القدس العربی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے رپورٹر مائیکل لنک نے فلسطینیوں کی گرفتاری کو جنیوا کے چوتھے کنوینشن کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ اسرائیل کو اس معاہدے کی پابندی کرنا ہوگی۔

اقوام متحدہ کے رپورٹر نے کہا کہ تل ابیب غیر قانونی قید خانے بند اور ان میں موجود فلسطینیوں کو رہا کرے۔

غرب اردن کے شہر جنین کے انچاس سالہ فلسطینی قیدی الاخرس ایسے قیدی ہیں جنھیں صیہونی حکومت نے بغیر کسی جرم کے ستائیس جولائی سے جیل میں قید کر رکھا ہے۔

وہ اپنی بلاسبب گرفتاری کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے نوے دن سے بھوک ہڑتال پر ہیں جبکہ ان کی حمایت میں کئی فلسطینیوں نے بھی بھوک ہڑتال کر رکھی ہے۔

ٹیگس